نیول چیف نے آبدوز کی صنعت کو مضبوط بنانے کو اولین ترجیح قرار دیا

[post-views]
[post-views]

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے قومی جہاز اور آبدوز کی صنعت کو مضبوط بنانے کو نیول ہیڈ کوارٹرز کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقدہ دوسری ہن گور کلاس آبدوز کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہن گور کلاس آبدوزوں کی تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کوششوں کو تقویت ملے گی کیونکہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہوں گی۔

نیول چیف نے ملکی جدید آبدوزوں کی تیاری میں وزارت دفاعی پیداوار، پاکستان نیوی اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

نوید اشرف نے ان آبدوزوں کی تیاری میں اہم تعاون کرنے پر چائنہ شپ بلڈنگ اور آف شور انٹرنیشنل کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Don’t forget to subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos