نگراں حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
اب پیٹرول کی نئی قیمت 275.65 روپے اور ڈیزل 287.33 روپے فی لیٹر ہے۔
رات گئے ایک اعلان میں، وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے مطابق 16 فروری سے شروع ہونے والے پندرہ دن کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کسی تبدیلی کا ذکر نہیں کیا گیا۔
پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں اگلے پندرہ دن تک 4-11 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس کی وجہ بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے، معمولی شرح مبادلہ کے اضافہ بتایا جا رہا ہے ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.