پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز ہفتہ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا۔
لاہور اور دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے مختلف فنکاروں کی شاندار پرفارمنس دیکھی اور سب سے بڑی توجہ پی ایس ایل 9 کے ترانے میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس تھی۔
شاندار آتش بازی اور دلکش لیزر شو سے شائقین بھی محظوظ ہوئے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 18.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 74 رنز کی زبردست اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔
آج دو میچزکھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا اور دوسرا میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.