زمین کا درجہ حرارت1.5ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے

[post-views]
[post-views]

یورپی یونین کے زیر انتظام  موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ ریسرچ گروپ کا کہنا ہے کہ زمین کا اوسطاً درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے ریسرچ گروپ کے زمین کی آب وہوا کی خصوصیات کو جاننے کے لیے 7 مختلف سیٹلائٹ سے اخذ کر دہ ڈیٹا استعمال کیا۔

ریسرچ کے مطابق جون کے بعد ہر مہینہ اپنے گزشتہ تمام مہینوں سے زیادہ درجہ حرارت کا حامل رہا ہے۔

اسی طرح تجزیے میں یہ بھی پایا گیا کہ زمین کی موجودہ آب و ہوا کو سمجھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے رواں سال بھی ایک اور ریکارڈ توڑ سال ثابت ہوگا۔ 

ادارے کی طرف سے جاری کردہ سمندری سطح کے درجہ حرارت کے چارٹس میں پچھلے سال کے مقابلے میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال تھا، ممکنہ طور پر پچھلے 100,000 سالوں سے بھی زیادہ۔ جنوری میں کیے گئے دیگر مشاہدات میں سروس نے بھی پتہ لگایا کہ آرکٹک خطے میں سمندری برف اوسط درجے کے قریب ہے تاہم سیارے کے دوسرے سرے پر نمایاں طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos