پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو16رنز سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

لاہور: قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کےدوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ کی جانب سے جے سن رائے نے 48 گیندوں پر 75اورسعود شکیل نے 47 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز ہی بنا سکی۔پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ صائم ایوب نے 42 رنز بنائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos