پاکستان سپر لیگ میں آج رات لاہور میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی۔
پشاور زلمی کے گیند باز عارف یعقوب نے شاندار گیندبازی کا مظاہرے کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













