آصف زرداری، محمود اچکزئی صدر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔
صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے۔
رواں ماہ کی 9 تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی آج داخل کیے گئے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پیر کو ہوگی۔
صدر کا انتخاب سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کرتا ہے۔ ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.