وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنعتی زونز کی میپنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
آج لاہور میں اربن یونٹ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں علاقائی اقتصادی راہداری کے لیے جامع منصوبہ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی نقشہ سازی کے ذریعے مستند ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد حکومت چھوٹے صنعت کاروں کی مدد کرے گی۔
انہوں نے سموگ پر قابو پانے کے لیے عملی حکمت عملی بنانے کے لیے تمام صنعتی یونٹس کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













