ڈبلیو ایچ او کارفح پر اسرائیل کےزمینی حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

[post-views]
[post-views]

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے رفح پر زمینی حملے کے لیے اسرائیلی منصوبے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایکس  پر لکھا کہ اس گنجان آباد علاقے میں تشدد میں مزید اضافہ ہو گااور یہ حملہ زیادہ اموات اور مصائب کا باعث بنے گا۔

دریں اثنا، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے، یواین آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ نے تقریباً 23 ملین ٹن ملبہ اور بغیر پھٹنے والے ہتھیاروں کو محصور علاقے میں پھیلا دیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ پٹی کو دوبارہ محفوظ بنانے میں کئی سال لگیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos