وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے یہ یقین دہانی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں ملاقات کے دوران چین سے آنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو دی۔
وزیر داخلہ نے چینی تحقیقاتی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اور انہیں سانگلہ واقعہ کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.