راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مابین بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے حوالے سے ایس او پیزپر اتفاق ہو گیا۔
ایس او پیز میں زیر حراست سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے دوروں کے شیڈول کا خاکہ پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے بانی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے وکلاء اور رشتہ داروں سے ملاقاتوں میں سہولت کاری کے لیے تین فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔ فوکل پرسن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں۔
ہر فوکل پرسن کو پی ٹی آئی کے بانی سے جیل میں ملاقات کے لیے دو نام تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ ملاقاتیں ہفتے میں دو بار ہوں گی، جس میں منگل کو فیملی کےکی ملاقات ہو گی جبکہ جمعرات کو وکلاء یا دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی۔
عدالتی احکامات کے ذریعے لازمی ملاقاتیں پی ٹی آئی کے بانی کی رضامندی سے ہوں گی، جیسا کہ ایس او پیز میں بتایا گیا ہے۔
جیل سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی نے 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد سے ملاقات کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













