پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلان کے مطابق بابر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے: بابر اعظم کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور اس کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے متفقہ سفارش کے بعد کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے بابر اور نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔
خیال رہے کہ بابر نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیم کی قیادت سے استعفا دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا تھا۔
بابر نے 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 71 میں سے 42 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے اور 23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.