راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے پہلے تین میچوں کی میزبانی راولپنڈی جبکہ بقیہ دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو دارالحکومت پہنچی۔
پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ بعد ازاں ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













