ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 5 سرکاری اہلکار جاں بحق

[post-views]
[post-views]

ڈیرہ اسماعیل خان: سگو کے علاقے کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے چلتی گاڑی پر حملہ کے نتیجے میں پانچ کسٹم اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کنٹرول روم کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی تھانہ دربن کی حدود میں معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح حملہ آوروں نے اسے نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کسٹم کے 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

چلتی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ 1122  کے اہلکاروں نےزخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos