پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد – ترک جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، بات چیت میں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات، دفاع، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اپنی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

آرمی چیف نے مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس کے علاوہ جنرل متین گورک نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے گہرے اسٹرٹیجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos