اتوار کو راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
جواب میں کیویز نے ہدف 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے 87 رنز کی شاندار زننگز کھیلی ۔
سیریز 1-1 سے برابر ہے اور دو میچ باقی ہیں۔
اگلا میچ جمعرات کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ ہفتے کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.