وزیراعظم نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ایم این ایزاور ایم پی ایز کو مبارکباد دی ہے

[post-views]
[post-views]

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے پارٹی پر اعتماد کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور حکومت کی جانب سے خارجہ امور میں بہتری کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بہتری اور عوام کو ریلیف ملنے سے رائے عامہ نمایاں طور پر تبدیل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، خبر رساں اداروں کی پیشین گوئیاں اور معاشی بہتری کے بارے میں سروے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی کمزوریوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی مذاکرات سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos