جنوبی افریقہ نے رفح حملوں کیخلاف بھی عالمی عدالت انصاف میں درخواست دے دی

جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں رفح حملوں کے خلاف بھی درخواست دے دی۔

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر 16 اور 17 مئی کو سماعت ہوگی۔

درخواست میں رفح حملوں پر اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نئی درخواست جنوبی افریقہ کے جنوری میں دائر کیے گئے اسرائیل کے خلاف نسل کشی مقدمے کا حصہ ہے، جس میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ترکیہ، مصر اور کولمبیا بھی اسرائیل کے خلاف فریق بن چکے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos