کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 2 جاسوس گرفتار کرلیے گئے۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 1998میں ممبئی سے کراچی آکر مختلف پیشے اختیار کرکے ملازمتیں کیں اور غیرقانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق چند روز پہلے حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے دو جاسوس خاور حسین اور محمد جابر مشتاق کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد کورنگی پولیس نے صنعتی ایریا میں کارروائی کی جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائند شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو اس کے ساتھی احسن رضا سمیت گرفتار کیا گیا۔
بھارتی ایجنٹ سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم 1998 سے بھارتی شناخت چھپا کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔
گرفتار دہشت گرد ممبئی میں پیدا ہوا، تعلیم کھنڈالا سے حاصل کی، وزٹ ویزا پر 1998 میں کراچی آیا، غیر قانونی طریقے سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا۔
ملزم خود کو عام شہری ظاہر کرکے کبھی ڈرائیور اور کبھی اے سی ٹیک کے طور پر رہ رہا تھا، حبکہ ملزم احسن را کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کے موبائل نمبروں کا کال ڈیٹا اور نادرا ڈیٹا مختلف ایپلی کشن کے ذریعے حاصل کرکے اس نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کو فراہم کرتا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.