Premium Content

پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، پاک فوج کا ایک کیپٹن اور ایک جوان شہید

Print Friendly, PDF & Email

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پشاور کے دیہی علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کےدوران 5 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر اورایک جوان  شہید ہو گئے۔

کیپٹن حسین جہانگیر شہید کی عمر 25 سال تھی اور ان کا تعلق پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان سے تھا۔ ان کے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائی ہیں۔

دوسری جانب، 38 سالہ حوالدار شفیق اللہ کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے ہے۔ انہوں نے 18 سال تک فوج کی خدمت کی اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بٹیاں چھوڑے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos