انگلینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 158 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی طرف سے فل سالٹ 45، جوز بٹلر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 20، جونی برسٹو نے 28 اور ہیری بروک نے 17 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے تینوں وکٹیں حارث رؤف نے حاصل کیں۔
قبل ازیں انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے عثمان خان 38، بابراعظم 36، محمد رضوان 23 اور افتخار احمد 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نسیم شاہ نے 16 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے، فخر زمان صرف 9 رنز بنا سکے، شاداب خان، اعظم خان اور شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگ سٹون، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2، معین علی، جوفرا آرچر اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













