وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کردی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کمی کر دی۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اب تک عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 روپے فی لیٹر ریلیف دیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج نصف شب سے ہوگا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos