Premium Content

اسرائیلی طیاروں کی حماس رہنما اسماعیل حانیہ کے گھر پر بمباری، بہن سمیت 10 افراد شہید ہو گئے

Print Friendly, PDF & Email

غزہ: اسرائیلی طیاروں نے حماس رہنما اسماعیل حانیہ کے گھر پر بمباری کی ہے، بمباری کے نتیجے میں حماس رہنما کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق بمباری میں حماس رہنما کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پناہ گزین سکول پر بھی بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

علاوہ ازیں عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے غزہ جنگ کے دوران 21 ہزار فلسطینی بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے، غزہ میں اجتماعی قبروں سے بھی نامعلوم تعداد میں بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos