Premium Content

عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں ریمانڈ کیلئے نیب ٹیم جیل پہنچ گئی

Print Friendly, PDF & Email

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نئےتوشہ خانہ ریفرنس میں ریمانڈ کے لیے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos