آج، پاکستان میں عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ عاشورہ اسلامی قمری سال کا پہلا مہینہ محرم کے 10ویں دن نواسہ رسول امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں آج ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
پاکستان بھر کے شہروں اور قصبوں میں، جلوسوں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک کےمختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھی جارہی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.