Premium Content

ٹی ایل پی کے نائب امیر چیف جسٹس قاضی فائز کودھمکیاں دینے پر گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسا کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔ 

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ایس ایچ او حماد حسین کی ہدایات پر ٹی ایل پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے علاوہ قانون کی دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں مذہبی منافرت پھیلانے، بغاوت، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکانا، قانونی فرائض میں مداخلت اور رکاوٹیں ڈالنا شامل ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران دھمکیاں دیں اور عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی۔

ایف آئی آر میں ٹی ایل پی کے نائب امیر اور 1500 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos