لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیسٹ سائیڈ کا تربیتی کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اور اس کی نگرانی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیس پی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستانی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔