کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں اتوار کی شب مسلح افراد کے حملے میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
قلات کے ایس ایس پی دوستین دشتی نے اطلاع دی کہ مسلح افراد کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رات بھر قومی شاہراہ اور شہر کے اندر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری شامل ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دشتی نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی اور چیکنگ کو بڑھا دیا ہے۔