راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان پر گیند پھینکنے پر بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی اننگز کے دوران شکیب الحسن نے غصے سے رضوان کی طرف گیند پھینکی جب وہ گیند کھیلنے کے لیے تیاری کر رہے تھے۔
رضوان بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے،تو شکیب نے گیندزور سے ان کی سمت پھینک دی، جس پرسب حیران ہو گئے ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
امپائرز کو شکیب سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جو اپنے کیے پر معافی مانگتے نظر آئے۔
جس کے بعد میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکیب کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیااور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کیا۔
ریفری نے نوٹ کیا کہ شکیب نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور جرمانہ قبول کیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کو غیر ضروری سمجھا گیا۔