وزیر اعظم شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دشمنان پاکستان کو عبرت کا مقام بنائیں گے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نفرت کے بیچ بونے کی کوشش کی گئی، کل ہم کوئٹہ میں تھے، بلوچستان میں دہشت گردی کی انتہا تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محب وطن لوگ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے، امن ہو۔