بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو نوجوانوں کو ماچل علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں شہید کیا گیا جبکہ تیسرے نوجوان کو تانگ ڈھار کے علاقے میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں شہید کیا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے راجوڑی اور پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

جبکہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیراملٹری فورسز کی مزید 5 سو کمپنیاں تعینات کر دی ہیں۔ مزید کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اسمبلی انتخابات کیلئے سیکورٹی کے نام پر تعینات کی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos