مخصوص نشستیں ، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ

[post-views]
[post-views]

مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ آنے پر الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن متفرق درخواست دائر کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اس سے قبل سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے عبوری فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی جانب سے 3 نظرثانی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر ہو چکی ہیں۔

واضح رہے پیر کو عدالت عظمیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos