Premium Content

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی پر سخت تشویش ہے :اسد قیصر

Print Friendly, PDF & Email

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر عائد پابندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات پر پابندی پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوران گفتگو لیاقت بلوچ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی قیدی سے ملاقات پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کو پُرامن ماحول میں ہونے دیا جائے، ہر پارٹی اس قدم پر احتجاج سے اجتناب کرے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ 17 اکتوبر سے احتجاج کا حق پوری قوت سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos