اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں کااعتراف کرلیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے حسن نصراللہ پرحملے کا بھی اعتراف کیا ہے ،انہوں نے کہا حزب اللہ کی کمیونی کیشن ڈیوائس اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔
پہلی بار کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ اجلاس میں حملوں کااعتراف کیا۔