Premium Content

وزیر اعظم کی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات کردیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دے دی۔

شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دے دیا۔

دو روز پہلے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے وہ چھبیسویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے،کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos