پنجاب کے شہروں لاہور، گجرات، جہلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔