فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے2 سکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں، فائرنگ کرنے والے 22 سالہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔