Premium Content

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

Print Friendly, PDF & Email

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔ لیکن قانونی کارروائی کے بغیر ہی نئی تعیناتی کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد کو بطور ڈی جی پی ایس بی کا ایڈیشنل چارج دیا گیا۔ اور یاسر پیرزادہ کا تبادلہ کر کے پی ایس بی میں تین سال کے لیے ڈی جی تعینات کرنا غیر قانونی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی کے لیے عہدہ خالی ہونے کے بعد 60 روز میں اسامی کو مشتہر کرنا ضروری ہے۔ مروجہ طریقہ کار اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر یاسر پیرزادہ کو ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ تعیناتی کے لیے رولز کے مطابق آسامی کی تشہیر کر کے تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos