Premium Content

حکومت و اپوزیشن میں مذاکرات،اسپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا

Print Friendly, PDF & Email

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو آج (بروز پیر) ملاقات کیلئے بلا لیا۔


سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی کمیٹی کی تشکیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com


انہوں نے کہا کہ سپیکر آفس کے دروازے اراکین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔


سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو پیر کے روز ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos