گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج (پیر) ہوگا،افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے،گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی۔
پرواز پی کے 503 کو گوادر ائیرپورٹ پرواٹر سیلیوٹ دیا جائے گا،گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے