یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلن سکی کے تلخ کلامی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلن سکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر اوول آفس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

رپورٹ کے مطابق صدر زیلن سکی کی جانب سے امریکی صدر کے نام مبینہ اس خط کے بعد یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلن سکی میں ملاقات کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے بھیج کر کہا کہ زیلن سکی امن کیلئے تیار نہیں، جب وہ امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آ سکتے ہیں۔

واقعہ کے بعد اپنے پہلے بیان میں زیلن سکی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جوکچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا،ممکن ہو بھی جائے تو بھی وائٹ ہاؤس واپس نہیں جاؤں گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos