Premium Content

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح میں فوری طور پر آپریشن روکنے کا حکم

Print Friendly, PDF & Email

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔

آئی سی جے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل عدالت کے حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

آئی سی جے نے فیصلے میں مزید کہا کہ رفح میں اسرائیلی اقدامات سے فلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا کہ جنوبی افریقا نے جینو سائیڈ کنونشن کے تحت اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

آئی سی جے نے فلسطینی شہر رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کی جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنا رہی ہے۔

آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 مئی کو رفع میں زمینی آپریشن شروع کیا ،جس پر 10 مئی کو جنوبی افریقا نے آپریشن رکوانے کی درخواست دائر کی ۔

عالمی عدالت انصاف کے مطابق عدالت نے 28 مارچ کو دیے گئے حکم میں کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، غزہ میں اب تو انسانی صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos