عام انتخابات 2024کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہفتہ کومکمل ہو گئی۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بدھ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں اور ان اپیلوں پر فیصلہ اگلے ماہ کی دس تاریخ تک کیا جائے گا۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست گیارہ جنوری کو آویزاں کی جائے گی اور امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

انتخابی نشانات اگلے ماہ کی تیرہ تاریخ کو الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ آٹھ فروری کو ہوگی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos