آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرے گا۔

[post-views]
[post-views]

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے تحت 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی جس کا سامان پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسامدادی سامان میں خیمے، پانی نکالنے والی مشینیں اور بجلی بنانے والے جنریٹر شامل ہیں۔۔ اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور اور یو ایس آر سینٹ کے کمانڈر نے یہ سامان باضابطہ طور پر پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق یہ سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos