سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے مغربی کنارے کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے اس دورے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ دورہ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کی دعوت پر ہونا تھا، جس میں سعودی قیادت میں عرب وزرائے خارجہ کے ایک وفد کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں خوش آمدید کہنا تھا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عرب وزرائے خارجہ کے اس دورے میں تعاون نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے تک رسائی اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اور ان وزرائے خارجہ کے لیے اسرائیلی منظوری حاصل کرنا ضروری تھا۔