Premium Content

عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں شاہنواز عامر کو سزائے موت سنادی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جمعرات کو سارہ انعام قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شاہنواز عامر کو سزائے موت سنادی۔

جج ناصر جاوید نے شاہنواز عامر پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور ملزمہ ثمینہ شاہ (شاہنواز کی والدہ) کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

شاہنواز امیر نے 23 ستمبر 2022 کو چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ 37 سالہ سارہ انعام کو قتل کر دیا تھا، جو کینیڈین شہری تھیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سارہ انعام دبئی میں تھیں اور واقعے سے صرف تین دن قبل پاکستان واپس آئی تھیں۔اس المناک واقعے سے چند ماہ قبل سارہ انعام نے شاہنواز عامر سے شادی کی تھی۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ 9 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos