احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کلین چٹ مل گئی

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نےاحد چیمہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بری کر دیا۔

نیب عدالت نے اپنی گزشتہ سماعت میں احدچیمہ کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا تھا۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق احدچیمہ کے خلاف ایسا کوئی ریفرنس قابل قبول نہیں۔ بیورو نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر کے اثاثے ان کی آمدنی کے مطابق تھے۔ ان کی مبینہ آف شور کمپنیوں نے اپنی آمدنی سے جائیدادیں بنائیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

نیب نے مزید کہا کہ سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس کا تعلق احد چیمہ سے نہیں تھا۔ دوبارہ تحقیقات کے مطابق احدچیمہ کی آمدنی 213 ملین روپے اور ان کے اخراجات 131 ملین روپے تھے۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دوران تفتیش احدچیمہ نے اپنی آمدنی اور اخراجات کا ریکارڈ نیب کو پیش کیا۔ نیب سے بھی اسی کی تصدیق ہوئی جو درست تھی۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos