البطار1-: پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں

[post-views]
[post-views]

انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقوں البطار1- کی اختتامی تقریب پیر کو چیرات میں منعقد ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق، دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 22 اگست کو ”دو برادر ممالک کی خصوصی افواج کے دستے“ کی شرکت سے ہوا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ مشق کے آخری دن کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دونوں ممالک کی سپیشل فورسز کے ساتھ کامبیٹ ایوی ایشن نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ فلائی پاسٹ کے ساتھ مشق کا اختتام ہوا۔

اس مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا جس میں انسداد دہشت گردی کو روکنے اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos