Premium Content

القادر ٹرسٹ کیس میں ملک ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ این سی اے القادر ٹرسٹ کیس میں ملک ریاض، علی ریاض ملک، شہزاد اکبر، ذوالفقار بخاری، فرحت شہزادی اور ضیاء المصطفیٰ ندیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مرکزی ملزم سابق وزیراعظم پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور بشریٰ عمران خان مذکورہ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

جج محمد بشیر نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں کیس کی کارروائی کی ۔ عمران خان کو ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی عدم حاضری کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ نیب کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو دائر کیا گیا ریفرنس عدالت کو موصول ہوا ہے اور رجسٹرار آفس سے جانچ پڑتال کے بعد ٹرائل کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ استغاثہ کو عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ملزمان کی پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی ہدایت پر 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos