Premium Content

علی امین خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں: وزیر دفاع

Print Friendly, PDF & Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین چار دیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولا جٹ بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں تو وہ پوری شوگر مل بنے ہوئے تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خاص طور پر خیبر پختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں۔ یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کے اسٹیب سے رابطے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ یہ رابطے ان کے کام آئیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos